جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کوئٹہ میں شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار سمیت دیگر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بوستان میں جلسہ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت کارکنان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ لیویز کے تھانہ بوستان میں سرکاری اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا اور اُس میں بغاوت پر اکسانے ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے چمن میں کئی روز سے احتجاج پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کے لیے جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ نے خطاب کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!