جماعت اسلامی کا پلان بھی، دھرنے کا دائرہ کار چاروں صوبے تک پھیلانے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
29 Jul 2024
راولپنڈی: جماعت اسلامی نے پلان بی کا اعلان کرتے ہوئے دھرنوں کا دائرہ کار صوبائی دارالحکومتوں تک پھیلانے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تین روز سے مہنگی بجلی، ٹیکسز اور اضافی بلوں سمیت مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے، جن سے حکومت نے مذاکرات کی کوشش کی اور پہلے مرحلے میں تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ مان کر انہیں چھوڑ بھی دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے دھرنے کو پاکستان اور نوجوانوں کیلیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم اس دھرنے کے دائرہ کار کو بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اب کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں گورنر ہاؤسز کے باہر 31 جولائی سے دھرنے شروع ہوں گے اور ہم اپنے دس مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Comments
0 comment