جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان کی مذاکرات کی تصدیق

جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان کی مذاکرات کی تصدیق

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان کی مذاکرات کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ایک بار پھر بیان داغتے ہوئے حکومت میں موجود سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر بوٹ کو عزت دی گئی، اس یوٹرن پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ درج ہونا بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر فوج اور مارشل لا پر تنقید کرتے رہے مگر پھر جیسے ہی منصوبہ بنا تو وہ ووٹ سے بوٹ کو عزت دو کی طرف چلے گئے، یہ تاریخی یوٹرن ہے۔

بانی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں فوج کو جتنا برا بھلا خواجہ آصف نے کہا کسی اور نے نہیں کہا ہوگا جبکہ ڈھائی سال کے دوران احسن اقبال بھی حمود الرحمان کمیشن کی بات کرتے نظر آتے تھے اور اُن کا کہنا تھا کہ فوج نے ریاست کے اندر ریاست بنالی ہے، پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھی ہماری بات چیت کا آغاز ہوتا ہے تو یہ نو مئی کا شور مچاتے ہیں، جس دن سانحہ نو مئی ختم ہوا تو حکومت کی سیاست ہی ختم ہوجائے گی کیونکہ یہ دن اُن کے لیے انشورنس پالیسی کی طرح ہوگیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ مجھے اغوا کرنے کا حکم کس نے دیا، یہ حکم اور شرپسندی اُسی کی ہوگی جس نے واقعے کے روز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی ہیں۔

مذاکرات کی تصدیق

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’محمود خان اچکزئی کی بات چیت چل رہی ہے، ہم پہلے دن سے مذاکرات اور بات چیت کیلیے تیار ہیں، حکومت سے مذاکرات یا بات چیت کا مقصد واحد یہ ہے کہ ہم مینڈیٹ پر ڈاکے کو تسلیم کرلیں‘۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!