جنگ بندی کے باوجود بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا اعلان

جنگ بندی کے باوجود بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا اعلان

بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے
جنگ بندی کے باوجود بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا اعلان

Webdesk

|

11 May 2025

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے، لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ  کا سلسلہ جاری ہے۔

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبھر کی شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!