کتنے پاکستانی حج کیلیے سعودی عرب پہنچ چکے؟

ویب ڈیسک
|
17 May 2025
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان حج مشن (PHM) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ 29 اپریل سے شروع ہونے والی حکومتی کی اسکیم کے تحت اب تک 38,229 پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان حج مشن کے ترجمان محمد عمر بٹ نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ حجاج 143 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج 13 مزید پروازوں کے ذریعے 3,440 مزید حجاج کی سعودی عرب پہنچنے کی توقع ہے، جن میں لاہور سے 5، کراچی سے 4، اسلام آباد سے 3 اور ملتان سے ایک پرواز شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سال حکومتی اسکیم کے تحت 88,380 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 23,000 سے زائد پاکستانی حجاج بیت اللہ شریف کا سفر کریں گے۔
سعودی قوانین کے مطابق ہر عازم کو نسک کارڈ جاری کیا جا رہا ہے جو حرم شریف میں داخلے کے لیے لازمی ہے۔ یہ کارڈز حجاج کو پہنچنے پر توافہ کمپنی الراجحی کے ذریعے دیے جا رہے ہیں جو پاکستانی حجاج کی سہولت کاری کے لیے ذمہ دار ہے۔
شکایات کے فوری حل اور بہتر مواصلات کے لیے پاک ہج ایپ، دو ٹول فری ہیلپ لائنز (8002450028 اور 8002450029) اور مخصوص واٹس ایپ نمبرز (+923700037425 اور +923700037427) فعال طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment