جاوید ہاشمی کے داماد اسکول سے جگ گلاس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار
ویب ڈیسک
|
29 Jul 2024
ملک کے معروف سینئر اور باغی سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے اُن کے داماد شاہد بہادر ہاشمی کو جگ اور گلاس چوری کے مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے میرے داماد پر اسکول سے گلاس اور جگ چوری کرنے کا مقدمہ ڈال کر گرفتار کیا اور کوئی شواہد نہ ملنے پر اُسے ایم پی او کے تحت 7 روز کیلیے نظر بند کردیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے بعد وضاحت کی کہ نقص امن کے خطرے کے پیش نظر شاہد بہار ہاشمی کو 7 روز کیلیے نظر بند کیا گیا ہے جبکہ انہیں تھانہ بستی ملوک میں درج ایف آئی آر پر تفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اسکول سے 6 لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی ڈی پلیئر، اور 2 واٹر کولر چوری کیے۔
Comments
0 comment