جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین، بشری بی بی کو دو دن میں گرفتار کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین، بشری بی بی کو دو دن میں گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا
جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین، بشری بی بی کو دو دن میں گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2024

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، راجہ بشارت اور زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عدم حاضری پر جج نے ملزمان کی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے وزیراعلی کے پی گنڈا پور، راجہ، بشارت، زرتاج گل، اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کی دفعہ کو چیلنج کیا۔

 جس پر عدالت نے درخواست پر بحث کیلئے استغاثہ کو آج کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کو 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!