جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان، شیری مزاری ایک ہی صف میں آگئے
پانچ ملزمان نے بریت کیلیے درخواستیں دائر کردیں

ویب ڈیسک
|
16 Jan 2025
جی ایچ کیو حملہ کیس سے بریت کیلیے بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسدا د دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیری مزاری، کنول سوزب سمیت پانچ ملزمان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرلیں۔
عدالت نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق درخواستوں پر سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اے استغاثہ کو نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔
Comments
0 comment