جی ایچ کیو حملہ کیس میں گنڈا پور، شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں گنڈا پور، شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
جی ایچ کیو حملہ کیس میں گنڈا پور، شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2024

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور، شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سی سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کو گرفتار کر کے 10 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میجر طاہر صادق، زین قریشی، کنول شوزب، عظیم اللہ خان، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، ذوہیب آفریدی، عمر تنویر بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

عدالتی حکم کی تعمیل کیلیے سی پی او راولپنڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!