جے یو آئی نے بلوچ مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کردی

جے یو آئی نے بلوچ مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کردی

مظاہرے کے طریقے سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر مطالبات کا حق تمام شہریوں کو ہے، عبدالغفور حیدری
جے یو آئی نے بلوچ مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کردی

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2023

جمعیت علما اسلام نے اسلام آباد میں چھ روز سے دھرنے پر بیٹھے بلوچ مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کردی۔

جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچ خواتین کے طریقہ کار سے اختلاف ضرور ہوسکتا ہے مگر اُن کے مطالبات درست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، آئین کے تحت ہر شہری کو اپنے حقوق کیلیے آواز بلند کرنے کا حق ہے اور بلوچ مظاہرین بھی وہی حق استعمال کررہے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے کہہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ان مطالبات کی تائید کی اور پارلیمنٹ میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!