1 hour ago
میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کا امکان
Webdesk
|
25 Aug 2026
لندن: برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبز کی دنیا میں واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ نیٹ فلکس سیریز دی جینٹلمین کے تیسرے سیزن میں اہم رول کیلئے بات چیت کر رہی ہیں۔ میگھن مارکل نے 2011 سے 2018 تک ڈرامہ سیریزسوٹس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ ہیری اور میگھن جلد اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آسکتے ہیں، شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ ہیری امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔
اب ان کی وطن واپسی کے ساتھ میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں ۔صارفین کی اکثریت نے میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیاہے ۔
Comments
0 comment