جیل میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کے سامنے نہیں جھکوں گا، عمران خان

جیل میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کے سامنے نہیں جھکوں گا، عمران خان

عمران خان کی جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
جیل میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کے سامنے نہیں جھکوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی قبول کرنے پر جیل میں مرنے کو ترجیح دوں گا اور وقت کے یزید کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس کا حل ڈنڈے اور بندوقوں میں نہیں ہے, اختر مینگل درست کہہ رہا ہے یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے, دہشتگردی ختم کرنے کیلئے تین انٹیلیجنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن ہے، اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی تو وہاں پر بھی ایسے ہی مسائل ہوتے، بلوچستان مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو بٹھائیں یہ جو پتلے بٹھا دئیے ہیں ان سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ملک میں جو مسائل حل نہیں ہورہے تو یہ ملک انقلاب کے جانب جارہا ہے، اڈیالہ جیل میں مر جاوں گا لیکن وقت کے یزید کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے آغاز پر ہی میڈیا نمائندوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوال کیا کہ خان صاحب ایک سال سے ہم لوگ اپ کو کوور کررہے ہیں ہم تو فیئر رپورٹنگ کرتے ہیں،لیکن علیمہ صاحبہ نے الزام لگایا ہے کہ مختلف چینلز کے رپورٹر ایجنسیوں سے ہیں، آپ پالیسی بیان دیں کیا آپ ہم پہ ٹرسٹ کرتے ہیں؟ کیا آپ کو صحافیوں پر اعتماد ہے؟ 

صحافیوں کے احتجاج اور سوالات پر بانی چیئرمین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ علیمہ خان نے یہ بیان کیوں دیا، میں ابھی ان سے اس بارے میں پوچھوں گا، مجھے آپ تینوں پر اعتماد ہے اور آپ جہاد کر رہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہمیں پھینٹا لگا دیا،اس سے نیچے ہماری کرکٹ نہیں گر سکتی اکتوبر 21 میں ہم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے پاس کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ ہی کوئی قابلیت ہے، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، محسن نقوی کی صرف یہ قابلیت ہے کہ اسے جنرل عاصم منیر پسند کرتا ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ملک میں تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری آئی حکمران قرض پر قرض لیئے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، عقل مند ہوتے تو انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیئے تھا، اب یہ سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں،کہ الیکشن فراڈ سامنے نہ آ جائے۔ 

عمران خان نے کہا کہ دبئی میں تاریخی سرمایہ کاری پاکستانیوں نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران کی، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 75 سال کی عورت اور کینسر سروائیور ہے اسے جیل میں رکھا ہوا ہے،مجھے سبق سکھانے کیلئے 7 ماہ سے بشری بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ 

عمران خان نے کاہ کہ 8ستمبر کو قوم اپنی ازادی کیلئے ضرور باہر نکلے یہ آپ کو غلام بنا رہے ہیں، اب یہ ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، سرگودھا کے جج کو اٹھا کر لے گئے، کبھی ایسا ظلم نہیں دیکھا جو آج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی بلوچستان کی طرح اتنا ہی کرائسز ہوتا، اس کا حل یہ ہے کہ منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، ہماری آنکھوں کے سامنے ایسٹ پاکستان بنا میں اس وقت ڈھاکہ میں انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا۔ ملک بھر میں جینون لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچلی سطح تک نہیں پہنچتی۔انشاءاللہ جب بھی ہماری حکومت آئے گی سب سے پہلے لوکل باڈیز الیکشن کرائیں گے جس کا پلان بنا رکھا ہے،ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟دہشتگردی پر اب یہ کراس بارڈر ٹیررزم کا کہہ رہے ہیں، آپ نے وہاں جا کر دہشتگردوں، ٹی ٹی پی پر حملے بھی کیئے ہیں، آپ 2004 سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کو ملک کی بڑی جماعت پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا، خفیہ اداروں کا کام دہشتگردی کو ختم کرنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!