کابل میں دھماکا، بدنام زمانہ منشیات فروش اور پاکستان پر حملوں میں ملوث شخص کی ہلاکت کی اطلاعات

6 hours ago

کابل میں دھماکا، بدنام زمانہ منشیات فروش اور پاکستان پر حملوں میں ملوث شخص کی ہلاکت کی اطلاعات

افغان طالبان نے دھماکوں کی تصدیق کردی
کابل میں دھماکا، بدنام زمانہ منشیات فروش اور پاکستان پر حملوں میں ملوث شخص کی ہلاکت کی اطلاعات

ویب ڈیسک

|

10 Oct 2025

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی رات دو زوردار دھماکوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 افغان حکومت نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے تاہم ابتدائی طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر درجنوں پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ایک بدنام دہشت گرد، جو افغان سرزمین سے ایک شدت پسند گروہ کی قیادت کر رہا تھا، ان دھماکوں میں ہلاک ہوگیا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا:

"کابل شہر میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تحقیقات جاری ہیں اور اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔"

افغان حکام نے تاحال دھماکوں کی نوعیت یا ہدف کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ ان دھماکوں میں دارالحکومت میں روپوش اہم دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دھماکوں کے چند گھنٹے قبل افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھارت کے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں وہ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر بات چیت کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!