کفایت شعاری مہم: ایاز صادق نے چالیس ملازمین اور سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

کفایت شعاری مہم: ایاز صادق نے چالیس ملازمین اور سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں
کفایت شعاری مہم: ایاز صادق نے چالیس ملازمین اور سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس کے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔ 

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ اہل کار نہیں چاہییں جبکہ سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔

اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی کی چھ گاڑیاں بھی واپس کردیں اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!