کم عمری میں شادی پر عدالت کا نکاح خواں اور رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

کم عمری میں شادی پر عدالت کا نکاح خواں اور رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے عظمت بی بی کیس کا فیصلہ جاری کردیا
کم عمری میں شادی پر عدالت کا نکاح خواں اور رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹرڈ کرنے والے رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انوار الحق نے عظمت بی بی خاتون کی جانب سے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ سنایا اور لکھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں۔

عدالت نے کہا کہ نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کررے ہیں لہذا متعلقہ ادارے ایسے رجسٹرار اور نکاح خواہانوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں، نکاح کے وقت رجسٹرار، نکاح خوان اور گواہان دلہن کی عمر کی تصدیق ضرور کریں۔

واضح رہے کہ عظمت بی بی نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کی بازیابی اور جبری نکاح کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!