کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو دھرنے کیلیے حیران کن پیش کش

کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو دھرنے کیلیے حیران کن پیش کش

دھرنے میں شامل نوجوانوں کے مفت آئی ٹی کورس میں داخلے کا بھی اعلان کرتا ہوں، ٹیسوری
کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو دھرنے کیلیے حیران کن پیش کش

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش کردی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے مہنگے بل، ٹیکسز اور آئی پی پیز کے خلاف کراچی میں آج سے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کے ممکنہ دھرنے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین کا شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا، مہنگائی کے خلاف دھرنا کی حمایت کرتا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو مشکلات میں مبتلا کر کے ان سے انتقام مت لیں، گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں۔ 

انہوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو کہا کہ بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندوبست کروں گا جبکہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!