کنٹینر ہٹانے اور پولیس پر گاڑی چڑھانے کا الزام، رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کا حکم
Webdesk
|
7 Dec 2024
عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے چار برس قبل درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 12 دسمبر کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ حکم گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نے جاری کیے اور حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو 12 دسمبر تک گرفتار کر کے اگلی سماعت پر پیش کیا جائے۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی وجہ رانا ثنا اللہ کی مسلسل غیر حاضری کو قرار دیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ میں 2020 میں پی ڈی ایم جلسے کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت، کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ جمع کروائی تھی تاہم عدالت نے پولیس رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کو طلب کیا تھا۔
پولیس نے ن لیگی رہنما سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا تھا تاہم مقدمےمیں خرم دستگیر، عمران خالد بٹ،سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment