کنٹینر سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر سامنے آگئی
کارکن زندہ ہے لیکن اس کی ہڈیوں میں کئی فریکچر ہوئے ہیں
Webdesk
|
28 Nov 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ایک کارکن جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اسے کنٹینر سے نیچے پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کارکن کنٹینر کے اوپر نماز پڑھ رہا ہے، اسی دوران پولیس اہلکار اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر وہ نیچے گر جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن زندہ ہے لیکن اس کی ہڈیوں میں کئی فریکچر ہوئے ہیں اور ڈاکٹر وں نے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
کارکن کی شناخت طاہر عباس ولد فیض احمد، عمر 33 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments
0 comment