کراچی، دودھ کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی، دودھ کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

دودھ کی قیمت میں آخری بار 14 جون 2024 کو اضافہ کیا گیا تھا
کراچی، دودھ کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Webdesk

|

31 Mar 2026

کراچی: کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری قیمت20  روپے لیٹر بڑھاکر 240 روپے لیٹر مقرر کردی۔ کراچی کے گھریلو صارفین پر یومیہ 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد شہر میں دودھ کی نئی خوردہ قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فارم گیٹ قیمت 215 روپے جبکہ ہول سیل ریٹ 225 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر دودھ کی خوردہ قیمت 320 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ دودھ کی قیمت میں آخری بار 14 جون 2024 کو اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ 27 جون 2025 کو نظرثانی کے باوجود خوردہ قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں دودھ کی یومیہ گھریلو کھپت تقریبا 50 لاکھ لیٹر ہے، اور حالیہ اضافے کے بعد صارفین پر روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!