کراچی: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
Webdesk
|
29 Dec 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں رات کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں خشک موسم اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30دسمبر کو دیہی سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Comments
0 comment