کراچی، سرکاری دفتر میں چوری، دس سالہ ریکارڈ، نفری اور لیپ ٹاپ غائب

کراچی، سرکاری دفتر میں چوری، دس سالہ ریکارڈ، نفری اور لیپ ٹاپ غائب

واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے، تفتیش شروع
کراچی، سرکاری دفتر میں چوری، دس سالہ ریکارڈ، نفری اور لیپ ٹاپ غائب

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں یوسی دفاترمیں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چورلیپ ٹاپ،نقدی اوردس سال کا سرکاری ریکارڈ بھی چوری کرکے فرارہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب لائنزایریا میں نامعلوم چوری یوسی 9اوریوسی 11 کے تالے توڑگئے کراندر داخل ہوئے اورنامعلوم چوریوسی دفاتروں میں موجود لیپ ٹاپ اور70 ہزارکے قریب نقدی اور 10 سالہ سرکاری ریکارڈ بھی چوری کرکے فرارہوگئے۔

واردات کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع طلب کرلیا کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے پولیس کے حوالے کردیئے۔

پولیس کے مطابق یوسی دفاترمیں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں،واردات میں ملوث ملزمان کون کون سے سرکاری دستاویزات چوری کرکے لے گئے ہیں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!