کراچی کو بدترین شہروں میں شامل کرانے کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، ایم کیو ایم
Webdesk
|
12 Jul 2026
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل ہونے کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کو قرار دیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندگی، پانی کا بحران اور بدترین ٹریفک نظام سندھ میں پیپلزپارٹی کی گزشتہ 18 برس کی حکمرانی کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو بنیادی شہری سہولیات سے محروم رکھا اور عملی اقدامات کے بجائے دعوؤں تک محدود رہی، جس کے باعث شہر کی عالمی درجہ بندی مسلسل تنزلی کا شکار ہوتی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہوتے تو شہر کو عالمی سطح پر ایسی درجہ بندی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
واضح رہے کہ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی حالیہ رپورٹ میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 شہروں میں کراچی کو 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے
Comments
0 comment