کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں

کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہر میں منشیات کی آمد روکنا ہے۔
کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں

Webdesk

|

5 Jul 2024

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہر میں منشیات کی آمد روکنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے ذریعے امن و امان کا معیار بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

شہر میں غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے بھی چیک پوسٹیں قائم کرنا لازم ہوگیا تھا۔کراچی بھر کے داخلی راستوں پر قائم کی جانے والی اِن چیک پوسٹوں پر ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول کا کی بھاری نفری اسنیپ چیکنگ کرے گی۔

اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جمعہ سے شروع کردیاگیاہے۔ مختلف مقامات پر نفری بھی فی الفور تعینات کردی گئی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام کے مطابق صوبائی حکومت نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہے کہ شہرِ قائد میں منشیات کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!