کراچی میں آج رات سے 3 اپریل تک تیز بارش متوقع

کراچی میں آج رات سے 3 اپریل تک تیز بارش متوقع

لاہور میں بھی شدید بارش ہوئی اور نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں آج رات سے 3 اپریل تک تیز بارش متوقع

Webdesk

|

1 Apr 2026

کراچی: کراچی میں آج سے 4  اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج رات سے 3 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے اور بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں بھی شدید بارش ہوئی اور نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں، گلبرگ، جیل روڈ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت کئی علاقوں میں اولے پڑے۔ موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار تو ہوا مگر بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

لیسکو کے ریجن میں 170 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے، جبکہ کوٹ رادھا کشن میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ نیلم کیل سیری کے مقام پر بند کر دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!