کراچی میں درجہ حرارت کم ترین ریکارڈ، سردی میں مزید اضافے کا امکان
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2024
شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، اتوار کو کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوا اور جناح ٹرمینل ویدر اسٹیشن پر درجہ حرارت مذید کمی سے 7.4 ڈگری رہا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ(بلوچستان) اور تھرپارکر کی دومختلف سمتوں سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔
اتوار کو ہواؤں کی رفتار متوازن رہی تاہم درجہ حرارت میں نمایاں کمی رہی۔ شہر کے سرکاری ڈیٹا کے ویدر اسٹیشن(پہلوان گوٹھ/ اولڈ ائیرپورٹ)پر کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل ویدر اسٹیشن پر مذید کمی سے 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہوکر 2 کلو میٹرریکارڈ ہوئی،آج(پیر)کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی تک گرسکتا ہے،آئندہ 24سے 48 گھنٹوں کے دوران ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment