کراچی میں افغان شہری کے پاکستان مخالف نعرے
ویب ڈیسک
|
20 Aug 2024
کراچی میں ایک چائے کیفے میں کام کرنے والے افغان شہری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان مخالف نعرے لگارہا ہے۔
یہ واقعہ 13 اگست کو کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ کے اندر پیش آیا، جہاں افغانی شہری کو پاکستان مخالف نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عوامی کالونی پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی اور ملزم کی شناخت احمد اللہ کے نام سے کی جو بندرگاہی شہر میں ماشاء اللہ غریب نواز ہوٹل کا ملازم ہے۔
پولیس کے مطابق 16 اگست کو سب انسپکٹر رحمان نے ہوٹل کا دورہ کیا، عملے سے معلومات اکٹھی کیں اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر احمد اللہ کے خلاف دفعہ 123A کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ویڈیو کو بطور ثبوت محفوظ کر لیا ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔
احمد اللہ ولد زکریا اس وقت مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
Comments
0 comment