کراچی میں فائرنگ سے 22 سالہ فوڈ پانڈا رائیڈر جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے 22 سالہ فوڈ پانڈا رائیڈر جاں بحق

یونیورسٹی روڈ پر پانڈا رائیڈر کو نشانہ بنایا گیا
کراچی میں فائرنگ سے 22 سالہ فوڈ پانڈا رائیڈر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

29 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے فوڈ پانڈا رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔

مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 22 سال اور شناخت محمد وقاص ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجہ پر وقاص کو یونیورسٹی روڈ پر واقع پی ایس او پمپ کے قریب نشانہ بنایا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!