کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

طاقتور مون سون ہواں کا سلسلہ صوبے کے شمالی/وسطی جبکہ بلوچستان کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Webdesk

|

18 Aug 2024

  کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور مون سون ہواں کا سلسلہ صوبے کے شمالی/وسطی جبکہ بلوچستان کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

پیر اور منگل کو موسم زیادہ تر ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دیہی سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ واں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے۔ شہر میں بادلوں کے ڈیرے بھی ہیں اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!