کراچی میں گرم ترین دن ریکارڈ

کراچی میں گرم ترین دن ریکارڈ

جمعرات کو درجہ حرارت43 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا
کراچی میں گرم ترین دن ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

30 May 2024

کراچی میں بدھ کو رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو گرمی 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو درجہ حرارت 41.5 ریکارڈ ہوا۔

بدھ کو کم سے کم پارہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا ہوا، دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں جس کی وجہ سے گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا۔

اس دوران دوپہر کے وقت لو چلی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دن کے وقت نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!