کراچی میں اِی چالان کے بعد عوام کے لئے ایک اور بری خبر
سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں اِی چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پر سوچ بچار جاری ہے۔
Webdesk
|
21 Nov 2025
کراچی :سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری کردی۔پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کے لیے روبوٹ کاریں تیار کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی۔20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والیروبوٹ کاریں نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کریں گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں اِی چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پر سوچ بچار جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اِی چالان کے جرمانے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی زیادہ ہونے پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔
Comments
0 comment