کراچی میں آج پانی کی فراہمی بند رہے گی

کراچی میں آج پانی کی فراہمی بند رہے گی

بجلی کے مرمتی کام کی وجہ سے 12 گھنٹے تک دھابھیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا مرمتی کام ہوگا، ترجمان
کراچی میں آج پانی کی فراہمی بند رہے گی

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2025

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کے مرمتی کام کی وجہ سے آج پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 25-2024 کے پہلے فیز کا سالانہ مینٹیننس کام 5 جنوری کو کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مینٹیننس کا کام صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 12 گھنٹے ہوگا مینٹیننس کام کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔

واٹربورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!