کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم

دھرنوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا، کئی اہم راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم

Webdesk

|

31 Dec 2024

کراچی میں ٹریفک کی روانی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا جب ایک اور مذہبی گروپ (اہلسنت و الجماعت ) کے کارکنوں نے بھی شہر بھر میں نو مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جس سے شہری گھنٹوں پھنسے رہے۔

ذرائع کے مطابق اہم احتجاجی مقامات میں شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسی نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد شامل ہیں۔

دھرنوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا، کئی اہم راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اورنگی ٹان میں 4.75 نمبر کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ایک اہم سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی۔

نمائش چورنگی پر کشیدگی:

دریں اثنا نمائش چورنگی پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جہاں پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر ایم ڈبلیو ایم کے دھرنا دینے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔

مبینہ طور پر مظاہرین نے پولیس موبائل، ایک چوکی اور پولیس اہلکاروں کی چھ موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کے پتھرا سے کم از کم ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

حکام نے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر جائے وقوعہ سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ تاہم کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹان اور گولیمار سمیت دیگر مقامات پر احتجاج جاری رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!