کراچی میں مزید دو زلزلے، تعداد 32 تک ہوگئی
ماہرین نے ہفتے کی رات تک زلزلوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

ویب ڈیسک
|
6 Jun 2025
کراچی میں جمعے کی صبح مزید دو زلزلے آئے جس کے بعد 6 روز میں آنے والے زلزلوں کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فالٹ لائن متحرک رہنے کی وجہ سے کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں یکے بعد دیگرے 2 زلزلے ریکارڈ کیے گئے، ایک زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے اور دوسرے کا مرکز ضلع ملیر تھا۔ جن کی شدت 2.1 اور 2.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی بالترتیب 12 اور 15 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
Comments
0 comment