کراچی میں نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ، متعدد گرفتار

کراچی میں نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ، متعدد گرفتار

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پہنچی
کراچی میں نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ، متعدد گرفتار

Webdesk

|

31 Dec 2024

کراچی : شہر قائد میں نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

 مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پہنچی۔ اینٹی رائٹس فورس کے علاوہ واٹر کینن بھی نمائش چورنگی لایا گیا۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھرا ؤکیا۔اس دوران پولیس اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں اور پولیس چوکی نذر آتش کردی گئی جبکہ پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیے گئے۔

پولیس کی جانب سے کریک ڈائون کے دوران مذہبی جماعت کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علامہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے ان کے سینے پر دو مکے مارے ہیں۔

 پولیس نے نمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!