کراچی میں نوجوان انجینئر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے گرفتار

کراچی میں نوجوان انجینئر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے گرفتار

ملزمان عادی مجرم ہیں اور چھینی ہوئی گاڑیاں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں، ذرائع
کراچی میں نوجوان انجینئر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے گرفتار

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں چند روز قبل ہونہار طالب علم کو گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ گولڈ میڈلسٹ عتیقہ معین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایجنسی کے ذرائع کے مطابق قتل کے حوالے سے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرم کے ذمہ دار گروہ کا سراغ لگایا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ مجرم ہیں اور گھناؤنا جرم کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ملزمان شہر بھر میں گاڑی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ چھینی گئی کاریں اور موٹر سائیکلیں جرائم پیشہ افراد بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری حزب اختلاف کی جماعتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔ 

واضح رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 27 سالہ مکینیکل انجینئر اور حافظ قرآن کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!