21 hours ago
کراچی میں رواں سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 4 ڈگری تک محسوس
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے ہیں اور کراچی میں سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جو رواں سیزن کا کم ترین درجہ حرارت ہے جبکہ سردی محسوس ہونے کا درجہ حرارت 4.7 تک پہنچ گیا۔
بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات سرد ہواؤں کی صورت شہر پر بدستو اثر انداز ہورہے ہیں، بدھ کو دوسرے روزکم سے کم پارہ سرکاری ویدراسٹیشن پر 8 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پردرجہ حرارت مذید 1.5ڈگری کمی سے 6.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران شہر کا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 8 سے 10ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 تا 26ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اگلے 36 گھنٹوں کےدوران ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے۔ جس کے سبب سردی کی شدت میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سن 1934میں شہر کا کم سے کم پارہ صفر جبکہ گذشتہ سال جنوری میں 6ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے۔
Comments
0 comment