کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہونے لگا
Webdesk
|
15 May 2024
کراچی کے جنوبی علاقوں کے رہائشیوں نے گرم اور مرطوب موسم میں اضافے کے باعث شدید گرمی کا سامنا کیا، بدھ کو درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے لگا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی کے جنوبی علاقوں بشمول کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں درجہ حرارت 36.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا، اس کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد رہا۔
ملیر کی طارق بن زیاد سوسائٹی جیسے علاقوں میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹہ اور بدین میں دیگر مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
Comments
0 comment