کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی میں مغربی ہواؤں کی وجہ سے سردی کی جزوی واپسی
کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کے اثرات کے باعث شہر میں سردی کی جزوی واپسی ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی کے ساتھ 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں ماڑی پور میں سب سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق، مارچ کے مہینے میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا، جو 1979 میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ تاہم، اس مختصر سردی کی لہر کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی گئی۔  

پیش گوئی کے مطابق، جمعرات اور جمعہ کو شہر میں موسم قدرے گرم ہونے کی توقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!