کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال

شہر قائد میں پیر کو درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا، تاہم گرمی کی شدت 52 ڈگری تک محسوس کی گئی ۔
کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال

Webdesk

|

24 Jun 2024

کراچی:  ملک میں جاری گرمی میں شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، شہر قائد میں صبح کے اقات ہی حبس کی صورتحال رہی جو کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی نمی میں بھی اضافہ ہو گیا۔

شہر قائد میں پیر کو درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا، تاہم گرمی کی شدت 52 ڈگری تک محسوس کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری تھا، لیکن گرمی کی شدت 50 سے 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا تھا۔

جبکہ محکمہ موسمیات کا پیش گوئی میں کہنا تھا کہ حبس، بڑھتی نمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک چلے گی، بعدازاں کمی کا امکان ہے، آئندہ 2 سے 3 روز تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میںں بھی پارہ 42 سے 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دوسری جانب جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!