کراچی میں شہری کو کچلنے والا ٹریفک پولیس افسر کے نشے میں ہونے کی تصدیق

کراچی میں شہری کو کچلنے والا ٹریفک پولیس افسر کے نشے میں ہونے کی تصدیق

پولیس نے ریمانڈ میں پولیس افسر کا میڈیکل کروایا ہے
کراچی میں شہری کو کچلنے والا ٹریفک پولیس افسر کے نشے میں ہونے کی تصدیق

Webdesk

|

2 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نیوایئر کی رات کو اپنی گاڑی سے شہری کو کچلنے والے پولیس افسر کا نشہ میں کار چلانے کا انکشاف ہوا جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے پی ٹی انڈر پاس کے قریب تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر سوزوکی پک کے ڈرائیور کو ہلاک کرنے کے الزام میں کلفٹن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایس او مومن آباد انسپکٹر شاہد عزیز کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلفٹن تھانے کی حدود میں نیو ائیر کی شب ٹریفک پولیس کے انسپکٹر شاہد عزیز جو کہ ایک شخص کی دوران ڈرائیونگ ہلاکت کا سبب بنا اور اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 قتل بالسبب جو کہ نا قابل ضمانت ہے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

اعلامیے کے مطابق گرفتار اہلکار کو تحویل اور ریمانڈ میں لے کر باقاعہد میڈیکل بھی کروایا گیا جس کی روپرٹ موصول ہونے پر پولیس افسر کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس میں انھیں کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائیگی جبکہ کارروائی مکمل ہونے پر پولیس افسر کو کڑی سزا دی جائیگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!