کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 6 ڈگری تک جاسکتا ہے
Webdesk
|
1 Jan 2025
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں 4جنوری سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے،کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق شہرمیں 4جنوری سے سردی کی ایک نئی لہرمتوقع ہے،بلوچستان میں بتدریج داخل ہونا مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد کراچی پرسرد ہواوں کی صورت اثراندازہوسکتا ہے۔
جس کے نتیجے میں کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران معمول سے تیزیخ بستہ ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سردی کی نئی لہرایک ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے،تاہم اس سرد لہرکے دوران سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سن 1934میں شہرکا پارہ صفرریکارڈ ہوچکا ہے۔
سردارسرفرازکا مذید کہنان ہے کہ آئندہ 2روزکے دوران کم سے کم کم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوشہرکا کم سے کم پارہ 12ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Comments
0 comment