کراچی میں سردی کی آمد کے حوالے سے بڑی پیش گوئی
صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
Webdesk
|
27 Nov 2025
کراچی: شہر قائد میں صبح سے سرد ہوائوں کا راج ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔
بیشتر وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈتک گر سکتا ہے۔
دوسری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Comments
0 comment