کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

Webdesk

|

20 Dec 2024

کراچی: شہر قائدمیں آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی 44 فیصد جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!