کراچی میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے کے سبب شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ جمعے کو کومعمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
شہرمیں سردی کی لہربرقرارہے، سرکاری ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے حامل ویدراسٹیشن(پہلوان گوٹھ )پرکم سے کم پارہ 11.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
جناح ٹرمینل پرکم سے کم درجہ حرارت 10.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکرساڑھے تین کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔
دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 2 ڈگری اورموہنجودڑو میں 3.5 ڈگری رہا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق آج معمول سے تیزسرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے،ہفتے کوکم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہرآئندہ مذید چند روزتک برقرار رہ سکتی ہے۔
Comments
0 comment