کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ
Webdesk
|
10 Feb 2026
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریٹ لیول ہائی ہے، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
کراچی پولیس آفس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جرائم کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا کیونکہ پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اس پر کام جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے لیے کراچی اہم اہداف میں شامل ہے، دہشت گردی کا خطرہ ہے، تھریٹ لیول ہائی ہے، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیںآزاد خان نے کہا کہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دشمن اپنی پراکسیز کو زیادہ رقوم ادا کرتا ہے۔
ان گروہوں کا ہدف آسان ٹارگٹ اور اپنے علاقے ہوتے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی زیادہ توجہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان پر ہے جہاں وہ زیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل اور پیشہ ور افسران کی تعیناتی ناگزیر ہے کیونکہ سفارش سے گورننس متاثر ہوتی ہے۔
Comments
0 comment