کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، اگلے کتنے روز تک جزوی ہیٹ ویو رہے گا؟

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، اگلے کتنے روز تک جزوی ہیٹ ویو رہے گا؟

کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، اگلے کتنے روز تک جزوی ہیٹ ویو رہے گا؟

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

ہفتے کو شہر میں شدید گرم موسم ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث دن بھر چلچلاتی دھوپ اور گرم ریگستانی ہواؤں نے لوگوں کو گرمی کی شدت کا احساس دلایا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.6 ڈگری زیادہ تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد رہا، جس کے باوجود جزوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال محسوس کی گئی۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق، حالیہ دنوں میں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات ختم ہونے کے بعد کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

ہفتے کو شمال مغربی سمت سے چلنے والی گرم و خشک ہواؤں نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیا۔ پیش گوئی کے مطابق، گرمی کی یہ لہر جمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔

اتوار کو بھی شہر میں گرم دن متوقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!