کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، محسوس درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، محسوس درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون کا سسٹم داخل ہوگا، کراچی میں 19 جولائی کو برسات کا امکان
کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، محسوس درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2024

کراچی شہر ایک بار پھر گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اب سے 21 جولائی تک کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 17 سے 19 جولائی کے درمیان بلوچستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ مزید برآں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی 18 اور 19 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی کے لیے پیش گوئی کرتے ہوئے میمن نے بتایا کہ شہر میں آج اور کل درجہ حرارت 38 یا 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، گرمی کی شدت ممکنہ طور پر 43 ڈگری یا اس سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 18 جولائی تک کراچی کے شمالی، شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل چھائے رہیں گے۔ بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہوائیں دوپہر میں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں۔ گڈاپ، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی اور گلشن معمار کے اطراف کے علاقوں میں 18 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت گرم اور مرطوب موسم ہے۔ دوپہر تک درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی طرح محسوس ہوئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!