کراچی میں تاجر کے گھر 1 کروڑ 18 لاکھ ڈکیتی کا کیس، گرفتار ایس ایچ او سے 50 فیصد رقم برآمد
Webdesk
|
15 Mar 2024
شہر قائد میں تاجر کے گھر ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ایس ایچ او اور اہلکاروں سے آدھی رقم وصول کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے اپنی پیٹی بند بھائی تھانیدار انسپکٹر راو رفیق اور 2 اہلکاروں کو ڈکیتی کے الزام میں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جبکہ لوٹے گئے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے میں سے 50 فیصد رقم بھی برآمد کرلی ہے تاہم ایس ایچ اوکا مخبرتاحال مفرورہے۔
چھالیہ کے بیوپاری سے لوٹے گئے ایک کروڑاٹھارہ لاکھ روپے میں سے پچاس فیصد رقم پولیس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد برآمد کرلی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن امیر مسعود مگسی نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او زمان ٹاون راو رفیق اوردواہلکاروں کوباضابطہ طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او کے مخبر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ شخص بھی سہراب گوٹھ اور اس کے اطراف مبینہ طورپر منشیات کا دھندہ کرتا ہے اور اس کا پورا گروپ ہے۔
واضح رہے کہ مخبرظفرکی اطلاع پرزمان ٹاون پولیس اسٹیشن کے تھانیدارراؤ رفیق کے حکم پرایک ٹیم نے سہراب گوٹھ سے ایک شخص سے ایک کروڑاٹھارہ لاکھ روپے چھین لئے تھے،تاہم مخبر ظفر نیت خراب ہونے پر اہلکاروں کو موبائل سمیت چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
اہلکاروں کو موبائل چلانا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے وہ ایکسپریس وے پر کھڑے تھے کہ ضلع ایسٹ کے پولیس اہلکارپہنچ گئے،پوچھ گچھ پرانہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پرانہں تھانے منتقل کردیاگیا جبکہ اگلے دن متاثرہ شخص بھی سچل تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ کل رات کو مجھ سے زمان ٹاون پولیس کے اہلکار رقم سے بھرا ہوا تھیلہ چھین کر لے گئےْ
معاملہ جب اعلیٰ افسران تک پہنچا تو پھر اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ رقم چھیننے کے واقعے میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور اس کا مخبر بھی شامل ہے۔
ضلع ایسٹ کی پولیس نے گزشتہ روز زمان ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایس ایچ او راؤ رفیق سمیت تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ جبکہ زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کا مخبر یا بیٹر ظفر تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment