کراچی میں یومیہ3500 ہیوی ٹریفک دن میں چلے گی، سندھ حکومت کا فیصلہ
![کراچی میں یومیہ3500 ہیوی ٹریفک دن میں چلے گی، سندھ حکومت کا فیصلہ](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/khrchy-myn-ywmyh3500-hywy-ttryfkh-dn-myn-chly-gy-sndh-hkhwmt-kh-fyslh_1739430973-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2025
سندھ حکومت نے شہر میں جاری ٹریفک حادثات کے باوجود کراچی میں دن کے وقت 3500 ہیوی ٹریفک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے حادثات کے پیش نظر بھاری ٹریفک کی آمدورفت پر لگائی گئی تاہم پانی، پیٹرولیم مصنولات، ادویات، گوشت اور دیگر ضروری سامان لے جانے والی گاڑیوں کو مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد 3,500 سے زائد بھاری گاڑیاں، جن میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والے ڈمپر ٹرک بھی شامل ہیں، جو شہر کی سڑکوں پر چوبیس گھنٹے دوڑتے نظر آئیں گے۔
تاہم، سندھ کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لنجر نے واضح کیا کہ تعمیراتی مواد جیسے سیمنٹ، ریت، بجری، پتھر اور لوہے کی سلاخیں لے جانے والی بھاری گاڑیوں کو دن کے وقت شہر کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضیا اللہ لنجر کی زیرصدارت ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں، جس میں کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر حسن نقوی بھی شریک تھے، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں تمام بھاری ٹریفک کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔
Comments
0 comment