کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
Webdesk
|
24 Nov 2025
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ 5 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو درست اور قانون کے مطابق بنوا لیں۔
بصورتِ دیگر، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل چوری کی ہوگی تو متعلقہ تھانہ میں درج مقدمہ کے تحت اس شخص کے خلاف گرفتاری اور گاڑی و موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی۔
ناقابل شناخت یامشکوک موٹر سائیکل یا گاڑی کی نمبر آویزاں ہونے کی صورت میں اس کو دفعہ 550 کے تحت پولیس اس گاڑی یاموٹر سائیکل کو ضبط کرلے گی جبکہ قانونی کارروائی کے بعد اس گاڑی یا مو سائیکل کوعدالت سے ریلیز کیا جاسکے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کلیئر ہوگی اور اس کی چلانے والے کا ریکارڈ کریمنل ہوگا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق مذید کارروائی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ان احکامات سے کراچی میں قیام امن اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری روک تھام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
Comments
0 comment